برطانوی عدالت کی ج??نب سے دیوالیہ قرار دیے جانے والے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سربراہ ??وا?? شریف کے صاحبزادے حسین ??وا?? کے بیٹے کی شادی کی تیاریاں مکمل ہوگئیں ہیں۔
ایکسپریس نیوز کو مسلم لیگ (ن) کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق حسین ??وا?? کے بیٹے زید حسین ??وا?? کی شادی میں شرکت کیلیے غیر ملکی مہمانوں کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق شادی میں شرکت کیلیے امریکا، برطانیہ، یورپی ممالک، سعودی ??رب قطر، یواے ای، بھارت اور ہمسایہ ممالک سے مہمان پاکستان پہنچیں گے، جن ک?? فلیٹیز ہوٹل اور اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ٹھہرایا جائے گا۔
غیر ملکی مہمانوں کے لیے فلیٹیز ہوٹل کے 25 سے 30 کمروں کی بکنگ کرالی گئی ج??کہ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس انتظامیہ کو باضابطہ آگاہ کردیا گیا ہے۔
بیرون ملک مقیم شریف فیملی کے تمام افراد پاکستان پہنچ گئے جبکہ سابق وزیر اعظم ??وا?? شریف کی چھوٹی صاحبزادی ??صمہ ??وا?? بھی دبئی سے لاہور پہنچ گئیں ہیں۔
اس کے علاوہ حسن ??وا?? بھی فیملی سمیت لاہور پہنچ گئے۔
ملکی و غیر ملکی مہمانوں کی سیکیورٹی کے لیے پنجاب پولیس کو احکامات جاری کردیئے گئے۔
شادی کی تاریخیں
ذرائع کے مطابق زید حسین ??وا?? کا نکاح 25 دسمبر کو ہوگا جبکہ رسم حنا بھی اسی روز جاتی عمرہ میں ہوگی، جس میں 500 مہمانوں کا انتظام کیا جائے گا اس کے علاوہ ولیمے میں 700 مہمان مدعو ہوں گے۔
زید حسین ??وا?? 27 دسمبر کو دولہا بنیں گے اور 29 دسمبر کو دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا جائے گا۔