زیر ??مین پانی کے ٹینک میں گیس بھرنے سے ہونےو الے دھماکے سے میاں، بیوی، بیٹے سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔
پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار آفریدی ولیج میں گھر کے زیر ??مین پانی کے ٹینک میں گیس بھرنے کے باعث دھماکے سے میاں ، بیوی ، کمسن بیٹا اور نوعمر لڑکی جھلس کر زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کیا گیا ۔
ایدھی حکام کے مطابق زخمیوں کی شناخت 24 سالہ امجد ??لد یونس ، اہلیہ 20 سالہ شمائلہ زوجہ امجد ، بیٹا 2 سالہ حسین ??لد امجد اور زخمی امجد کی بہن 14 سالہ سائرہ ??لد یونس کے نام سے کی گئی ۔
ایس ایچ ا?? ملک ممتاز نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ گھر کے زیر ??مین پانی کے ٹینک قریب ساتھ رکھی گئی پانی کی موٹر چلانے کے دوران اس میں ہونے والے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے زیر ??مین پانی کے ٹینک میں بھرنے والی گیس سے دھماکا ہوا، جس سے بھڑکنے والے شعلے کی زد میں آکر میاں ، بیوی ، بیٹا اور نوعمر لڑکی جھلس کر زخمی ہوگئے۔پولیس مزید تحقیقات بھی کررہی ہے۔