امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم ??لر??مٰن نے کہا ہے کہ آئی پی پیز سے اب تک ختم کیے گئے معاہد??ں کا ریلیف عوام کو دیا جائے عوام کو حقیقی ریلیف نہ ملا تو دوبارہ احتجاج اور بھرپور تحریک شروع کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم ??لر??مٰن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ احتجاج ہر پارٹی کا بنیادی حق ہے اور عوامی رائے کو دبان?? کے عمل سے ملک کبھی بھی درست سمت میں آگے نہیں بڑھ سکتا۔ملک میں ایک طرف اصولی سیاست کے نام پر وصولی سیاست چل رہی ہے اور دوسری جانب انتخابات میں جیتنے وال??ں کو جیتنے نہ دینے کی غلط روش چل پڑی ہے جو جمہوریت اور عوامی رائے کی توہین ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئی پی پیز کے ظالمانہ اور عوام دشمن معاہد??ں کے خاتم?? کے حوالے سے حکومت کو بھاگنے نہیں دیں گے جماعت اسلامی اور حکومت کے معاہدے کا فالواپ کیا جا رہا ہے۔
حافظ نعیم ??لر??مٰن کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی ساکھ میں بہتری اور عوامی حمایت میں اضافہ ??وا کیونکہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ حق و انصاف، جمہوریت اور آئین کی بالادستی کی بات کی ہے اس لیے آج بھی جماعت اسلامی عوام کی مؤثر اور توانا آوازہے۔