وزیر توانائی، منصوبہ بندی و ترقیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے ہمیشہ تحقیقی منصوبوں، لیبارٹری کی ترقی اور تعلیمی سرگرمیوں میں بہتری کے لیے مدد فرا??م کی ہے۔
این ای ڈی یونیورسٹی میں چوتھی انٹرنیشنل کانفرنس برائے ایڈوانس مٹیریل اینڈ پروسیس انجینرنگ سے خطاب کرتے ??وئے کہ?? کہ 100 سال پر محیط تاریخ میں این ای ڈی یونیورسٹی نے عالمی سطح پر اپنی پہچان حاصل کی ہے تقریب میں واٸس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی ڈاکٹر سروش ایچ لودھی اور ایران اور ترکیہ سمیت دیگر ممالک کے نماٸندوں نے بھی شرکت کی۔
ناصر حسین شاہ نے کہ?? کہ چوتھی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کر کے خوشی محسوس ہورہی ہے این ای ڈی کے سابق طلبا نے بین الاقوامی اور ملکی سطح پر ا??م کردار ادا کیا ہے۔
یہ کانفرنس مٹیریل اور پروسیس انجینرنگ سے آگاہی اور پیشرفت کے لیے بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوگی کانفرنس میں پیش کی گئی تحقیق اور تحریر شرکاء کے لیے اہم معلوماتی مواد ثابت ہوگی انہوں نے کہ?? کہ ہمیں محقیقین کی حوصلہ افزائی کرنی ہوگی تاکہ وہ اپنے شعبوں میں نئے طریقوں کو ??لاش کر سکیں۔
انہوں نے کہ?? کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ مقامی صنعت پر انحصار کریں اور ملکی وسائل کو ??روئے کار لائیں اور یہ ہی یونیورسٹیز ہیں جہاں ملک کے مستقبل کے لیڈروں اور محقیقین کی پرورش ہوتی ہے۔